لیکوریا


لیکوریا جیسے مرضں میں بہت سے عورتیں مبطلہ ہیں۔  دیسی نسخہ ازمائیں 
دوسری ادویات کے ساتھ

لیکوریا کی علامات

اسکی علامات ہر خاتون میں مختلف ہوسکتی ہیں لیکن بعض میں ایک ساتھ کئی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔جو مندرجہ ذیل ہیں۔
اندام نہانی سے سفید یاپیلا اوربدبودارمادہ کااخراج،پنڈلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں درد،پیٹ کے حصے میں بھاری پن،سستی اور کاہلی،اندام نہانی میں خارش،قبض،بار بار سردرد، عمل انہضام کے مسائل،چڑچڑاپن،آنکھوں کے نیچے جلد پر کالے پیچزعام علامات ہیں۔
وجوہات
نامناسب طرز زندگی  اور غیر متوازن کھانے کی عادات،رحم کے نچلے گردن نما حصے کاورم، ہارمونل عدم توازن،جینیٹل زخم جو اضافی کھجلی کاسبب بنتے ہیں۔نامناسب جینیٹل ہائیجین،بیکٹیریل اورفنگل انفیکشن،بدہضمی،قبض ،خون کی کمی،ذیابیطس ،کثرت حیض،کشیدگی اور تشویش ،نوجوان لڑکیوں میں یہ حیض شروع ہونے کے ایک سال پہلے یاایک سال بعد ہوسکتا ہے۔
بہت سی خواتین ڈلیوری کے بعد اس مرض کاشکار ہوجاتی ہیں۔اسطرح کے معاملات یوٹرائن انفیکشن کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اندام نہانی میں سوزش بھی اسکاسبب بنتی ہے۔اسکے لئے فوری طور پر طبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دیگر بیماریوں اور انفیکشن سے بچاجاسکے۔
یہ مرض اچانک شدت اختیار نہیں کرتا۔لیکوریاخواتین کے تولیدی نظام میں ایک یاایک سے زائد اعضاء کو متاثر کرسکتاہے۔ جسم میں ٹاکسن کاجمع ہوناغیر معمولی نہیں ہے یہ خواتین میں جینیٹل نظام میں ٹاکسک حالت کی وجہ سے ہوتا ہے۔جو ناقص اور غیر متوازن غذا کے سبب ہوتاہے۔جب باڈی آرگن جیسے گردے،آنتیں اور جلد جسم سے ان ٹاکسن کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اندام نہانی سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتاہے۔دائمی لیکوریاکی صورت میں سفید،پیلا یہاں تک کہ پیپ کے ہمراہ بھی ڈسچارج جاسکتاہے۔

نوٹ: کسی بھی نسخے کے اجزاء آپ کسی بھی پنساری کے دکان سے باآسانی حاصل حاصل کر سکتے ہو

Post a Comment

0 Comments