جوڑوں کا درد کا گھریلو علاج

جوڑوں کا درد کا گھریلو علاج


جسم کے کسی ایک یا زیادہ جوڑوں میں درد اور سختی  ہوتی ہے درد کے ساتھ سوجن بھی ہو جاتی ہے کبھی بخار بھی ہوجاتا ہے
اجوائن خراسانی     25 گرام
آک کے پھول        25 گرام
سونٹھ                 25 گرام
سورنجان تلخ        25 گرام
تِل کا تیل            300 ملی لیٹر
ترکیب تیاری ۔
پہلی چار دواؤں کا سفوف بنا کر تیل میں اتنا جوش دیں  کہ سفوف جل جائے پھر چھان کر ایک بوتل میں رکھ لیں
ترکیب استعمال ۔ ہلکے گرم تیل سے جوڑوں پر آہستہ آہستہ مالش کریں ۔
انشاءاللہ جوڑوں کا درد ختم ہو جائے گا ۔
نسخہ نمبر 2

ارنڈ کی جڑ   50 گرام
تِل کا تیل      250 ملی لیٹر
ترکیب تیاری ۔
ارنڈ کی جڑ کو 2 لیٹر پانی میں اتنا جوش دیں کہ آدھا رہ جائے پھر چھان کر تیل میں ملا لیں اور اتنا جوش دیں کہ سارا پانی اڑ جائے صرف تیل باقی رہ جائے ۔
ترکیب استعمال ۔ ہلکے گرم تیل سے جوڑوں پر آہستہ آہستہ مالش کریں ۔
انشاءاللہ جوڑوں کا درد ختم ہو جائے گا ۔

نسخہ نمبر 3

جوڑوں کا درد کا گھریلو علاج
سونٹھ         30 گرام
زیرہ سیاہ    30 گرام
کالی مرچ    15 گرام
پودینہ        30 گرام
ترکیب تیاری ۔ سب دواؤں کو باریک سفوف بنا لیں
ترکیب استعمال ۔  5 گرام پانی کے ساتھ دن میں دو بار لیں ۔
انشاءاللہ جوڑوں کا درد ختم ہو جائے گا،.

Post a Comment

1 Comments