health tips
مخصوص ایام کے مسائل کاآسان حل(Compilications )
خواتین کومخصوص ایام میں بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں ۔جووہ کسی سے شیئر بھی نہیں کر پاتی جس سے مسائل اورالجھ کربڑی پریشانی کاسبب بنتے ہیں۔اسی لئے ان پریشانیوں کوسمجھتے ہوئے خواتین کو ان مسئلوں سے نمٹنے کے لئے چند تجاویز بیان کی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے مسائل آسانی سے حل کرسکتی ہیں۔
۱۔مخصوص ایام میں ہونے والادرد
سورج مکھی کے بیج،السی کے بیج اور گلاب کی خشک پتیاں ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں۔اگر آپ اس مسئلہ کاشکار ہیں تو باقاعدگی سے ایک چمچ صبح وشام تین ماہ تک کھائیں تو اس درد سے نجات مل جائے گی۔بارہ سال سے بڑی بچیوں کوروزانہ ایک مٹھی سورج مکھی کے بیج چھیلے ہوئے ضرورکھلائیں تاکہ وہ اس مسئلہ سے محفوظ رہیں۔
۲۔مخصوص ایام کی خرابی
السی کے بیج دوچمچ لے کر صبح بھگودیں اورعصر کے وقت پی لیں۔کلونجی،اجوائن،ثابت اسپغول اورمیتھی دانہ ہم وزن لے کر پیس کررکھ لیں۔اگر یہ مسئلہ ہوتوبچیوں کوایک چوتھائی چائے کاچمچ اوربڑوں کے لئے آدھاچائے کاچمچ استعمال کریں۔اس دوا کے استعمال کے بعد آدھے گھنٹے تک چائے یاکافی کااستعمال نہ کریں۔گرمی کے موسم میں اجوائن کی مقدار آدھی کردیں۔مخصوص ایام کے ساتھ ساتھ یہ لیکوریاکے لئے بھی بہت اچھانسخہ ہے۔
۳۔مخصوص ایام کی زیادتی
رات کوایک کپ پانی گرم کرکے اسمیں انارکے سات پھول ہاتھ سے مسل کرڈال دیں۔ایک چمچ مصری یاچینی ڈال کرڈھک کررکھ دیں۔صبح ہلکاساگرم کرکے چھان کرپی لیں۔لیکن مخصوص ایام کے دوران اسکااستعمال نہ کریں۔مہینے میں دوبار ایام کی شکایت یاہرپندرہ دن میں مخصوص ایام کے ہونے کامسئلہ ٹھیک ہوجائے گا۔لیکن جسے قبض رہتاہووہ انار کے پھول پرسے چھلکاہٹاکراستعمال کریں کیونکہ انار کاچھلکاقبض کی تکلیف بڑھاسکتاہے۔
۴۔حیض کی قلت
پرانا گڑ بیس گرام،السی کے بیج ایک کھانے کاچمچ،اجوائن دیسی ایک کھانے کاچمچ،میتھی دانہ ایک کھانے کاچمچ،کلونجی ایک کھانے کاچمچ،پیس کررکھ لیں۔آدھاچمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ کے ساتھ دس دن تک لیں۔چاند کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک لیں۔اگر کافی وقت سے حیض بند ہوں تو وہ بھی آجائیں گے۔اوربے اولادی ہے تو وہ بھی ختم ہوگی۔
۵۔ماہواری کاوقت پرنہ ہونا
ایک گلاس دودھ میں دو سے چار چھوہارے ڈال کراچھی طرح پکالیں اورپھر اسے پی لیں ماہواری وقت پرہوگی ۔اگر دودھ پسند نہ ہوتوپھرتلسی کے بیج ایک چمچ لے کرایک گلاس پانی میں اتناابالیں کہ آدھاگلاس رہ جائے پھرپی لیں۔تو ماہواری آنے لگے گی۔ناریل کھانے سے بھی رکے ہوئے حیض کے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
۶۔کمر اورپیروں کادرد
بعض خواتین کومخصوص ایام میں کمراورپیر درد کی شکایت رہتی ہے۔دماساجوپنسار کے پاس سے آرام سے مل جاتی ہے ۔ڈیڑھ کپ پانی میں ڈیڑھ چمچ دماساکوٹ کرشامل کریں اوراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھرچھان کررات بھر رکھ دیں۔صبح اس ایک کپ کوتین حصوں میں تقسیم کریں اورہرکھانے کے بعد صبح ،دوپہر اورشام میں پی لیں۔لیکن مخصوص ایام میں نہ پیئیں۔اسکے ساتھ زیتون کااصلی تیل دن میں دوچائے کے چمچ پی لیں۔یاسلاد میں ڈال کرکھالیں۔
Post a Comment
0 Comments