کان میں درد کی وجوہات اور علاج(Ear Pain Treatment)

کان میں درد کی وجوہات اور ٹوٹکوں سے علاج


کان کی تکلیف انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ اسکی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسان کو ایک بار بھی کان کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ جائے تو وہ زندگی بھر اس درد کو بھول نہیں پاتا۔

وجوہات

کان کے اندرجسم میں پائے جانے والی سب سے باریک ہڈیاں موجود ہوتی ہیں جن کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ہمارےکان تین حصوں پر مشتمل ہیں ایک بیرونی حصہ، دوسرا درمیانی اور تیسرا اندرونی حصہ کان کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مستقل نزلہ رہنا بھی اسکی وجہ بن سکتا ہے جس میں بظاھر کوئی علامت نظر نہیں آتی اسکے علاوہ بیکٹیریا یا جراثیم کا حملہ کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر کر دیتے ہیں جن سے الرجی انفیکشن، زخم، پانی پڑجانا، جیسے مسائل جنم لیتے ہیں. کان میں کسی چیز کاپڑجانا، گلے کے غدود کاورم اس کے علاوہ ایسے بچے جودانت نکال رہے ہوں ان کوبھی کان میں درد ہوسکتاہے۔
کان سے متعلق چند احتیاطی تدابیر اور چند گھریلوں ٹوٹکے ایسے ہیں جن کی مدد سے اس درد کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ 

دیسی علاج

۱. مولی کے تازہ پتوں سے 180 ملی لیٹر رس نکال لیں اس میں 60 ملی لیٹر تل کا تیل شامل کر کے اتنا پکائیں کہ صرف تیل رہ جائے دو قطرے دن میں تین سے چار بار ڈالیں۔
۲. کان بہنے کی صورت میں نہار منہ پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پیں۔
۳. لہسن کوسرسوں کے تیل میں جلاکرکان میں ڈالنے سے درداور پیپ ختم ہوجاتی ہے۔
۴. دھتورہ کے پتوں کا رس ہلکا گرم کر کے دو قطرے کان میں ڈالیں جلد آرام ملےگا ۔
۵. پیاز کا رس ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۶. .سرسوں کے تیل کے دو قطرے نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۷. لہسن کے تین جوے دس ملی لیٹر تیل کے تیل میں ڈال کے اچھی طرح چھان لیں دو قطرے ہلکا گرم کر کے کان میں ڈالیں۔
۸. رات کو سونے سے پہلے لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔

احتیاط

کان کا پردہ پھٹ جانے کی صورت میں کسی بھی قسم کی دوائی یہ ٹوٹکے کا استعمال نہ کریں کان کا پردہ پھٹ جانے کی صورت میں دوائی ڈالنے کے بعد مریض کے درد کی شدت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور دوا کا ذائقہ مریض کو گلے میں محسوس ہوگا اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Post a Comment

0 Comments