شہد اور دارچینی چند دنوں میں توند کی چربی گھٹادیںHoney And Cinnamon stick Benefits

 دو عام چیزیں جو چند دنوں میں توند کی چربی گھٹادیں



توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔
یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔
تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔
درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 2 چیزیں دارچینی اور شہد ہیں۔
ان دونوں کو ملائین اور سونے سے قبل پی لیں، جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور توند کی چربی پگھلنے کے عمل تیز ہوجاتا ہے۔
شہد اور دارچینی کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔

اس مشروب کو بنانے کے لیے 250 ملی لیٹر پانی،ایک کھانے کا چمچ دارچینی پاﺅڈر اور 2 کھانے کے چمچ شہد کی ضرورت ہوگی۔
اب پانی کو ابال لیں اور پھر اس میں دارچینی کا اضافہ کردیں۔
آخر میں شہد کو شامل کریں اور سونے سے آدھا گھنٹے پہلے آدھا مشروب پی لیں جبکہ باقی بچا ہوا صبح اٹھتے ہی پی لین۔
یہ مشروب چند ہفتوں میں جسمانی وزن میں نمایاں کمی لاسکتا ہے مگر اس کے ساتھ جنک فوڈ کا استعمال چھوڑنا ہوگا اور صحت بخش غذا کو اپنانا ہوگا۔

مزید جانیے:-جسم کو موٹا کرنے کا سستا اور دیسی نسخہ


Post a Comment

0 Comments