مختصرجائزہ


بانجھ پن سے مراد جنسی تعلق رکھنے کے باوجود مسلسل یا ایک سال سے زائد عرصے تک حمل نہ ٹھہرپائے۔یہ مسئلہ آپ یا
آپ کے شریک حیات کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔ اس کے علاوہ دیگرعوامل حمل نہ ٹھہرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔ اس کیلئے فکرمندہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹرکی مدد سے زیادہ ترشادی شدہ جوڑوں میں حمل ٹھہرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وجوہات

مرد اورخواتین میں بانجھ پن کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں:
1۔مردوں میں بانجھ پنم
٭غیرمعمولی اسپرم کی پیداوار
٭ابنارمل اسپرم فنکشن
٭اسپرم کی حرکت پذیری میںمسائل
٭ریڈیئیشن کے نقصانات
2۔خواتین میں بانجھ پن
٭بیض ریزی کی خرابیاں
٭رحم یاسرویکل کے مسائل
٭بیض نالیوں کی خرابی
٭بیض نالیوں میں رکاوٹ
٭ورم درون رحم
٭پرائمری بیضہ دانی میں کمی
٭پلوک دوحصوں کاورم کی وجہ سے جڑجانا

علامات