غذاؤں سے کریں ٹانسلز کا گھریلو علاج(Tonsillitis Treatment)

غذاؤں سے کریں ٹانسلز کا گھریلو علاج


ٹانسلز جسے انگریزی میں  کہتے ہیں ایک ایسا مرض ہے جس میں گلے میں موجود ٹشوز، جنھیں ٹانسلز کہتے ہیں ، سوج کو سرخ ہو جاتے ہیں ۔بیکٹیریا یا وائرس کے جسم میں داخل ہو نے سے یہ انفیکشن ہو جاتا ہے ۔ یہ بیماری بڑوں کے مقابلے بچوں کو زیادہ ہوتی ہے ۔
گلے کی سوزش، آواز کا بیٹھ جانا، بخار سر درد اسکی علامات میں شامل ہیں ۔ مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کر کے اس سے نجات ممکن ہے:

لیموں کا رس

لیموں کے رس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار آپکی قوت مدافعت کو تیز کرتی ہے ۔ بہتر یہی ہے کے لیموں کا رس بنا چینی یا نمک کے استعمال کیا جائے۔

شہد

شہد ٹانسلز سے نجات کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ چار چمچ شہد میں ایک گلاس پانی میں ملا کر دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔

ہلدی

ہلدی کو اینٹی بائیوٹک تصور کیا جاتا ہے۔ اسکے بہت سے فوائد ہیں۔ ایک چٹکی ہلدی ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کے استعمال کریں ۔بہت جلد ٹانسلز سے نجات مل جائے گا۔

ادرک کی چائے

ادرک کو باریک پیس کر ایک کپ پانی کے ساتھ اچھی طرح ابال لیں۔ دن میں2بار پئیں ۔اس میں موجود انزائمز ٹانسلز کو ختم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
Related Links


Post a Comment

0 Comments