stomach
قبض کا دیسی آسان علاج
اگر پاخانہ معمول کے مطابق نہ آئے یعنی روزانہ حاجت ہونے کی بجائے دوسرے تیسرے روز آیا کرے یا روزانہ آتا ہو مگر تھوڑاتھوڑا کئی بار آئے اور با فراغت نہ آئے تو دونوں صورتوں کو قبض ہی کہیں گے عموماََ درد سر نزلہ و زکام
،نظر کی کمزوری ، بھوک کی کمی ، دل کی گھبراہٹ ،بواسیر ،درد کمر وغیرہ قبض کے باعث لاحق ہوتی ہے ۔
قبض کے اسباب
قابض اور ثقیل اغذیہ کا کثرت استعمال ،حقہ نوشی ،سگریٹ ، افیون کا استعمال ،رحمی امراض ،موٹاپا ،عصبی امراض ،صفرا کی کمی یا پیدا نہ ہونا وغیرہ اسباب میں شامل ہیں ۔
قبض کی اقسام
اس کی دو اقسام ہیں داہمی قبض اور عام قبض
داہمی قبض عموما لوگوں میں سالہا سال رہتی ہے جب کہ عام قبض کسی ثقیل غذا وغیرہ سے ہو جاتی ہے
قبض کا آسان دیسی نسخہ
پوست بلیلہ زرد ،برگ سنا مکی اور گل سرخ تمام 10،10 گرام لیں ۔
ترکیب تیاری ۔
تمام ادویات کو پاؤڈر کر لیں اور محفوظ کر لیں ۔
ترکیب استعمال ۔
تین سے چھ گرام پانی یا گرم دودھ کے ساتھ کھائیں انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے داہمی اور عام قبض کا خاتمہ ہو گا ۔

Post a Comment
0 Comments