General Diseases
خونی پیشاب کا علاج (blood in urine)
خونی پیشاب کا علاج
نسخہ
اس بیماری میں پیشاب میں خون آتا ہے کبھی بجائے پیشاب کے خالص خون بھی آتا ہے ۔
خونی پیشاب آنے کے اسباب
بعض اوقات گردوں میں پتھریوں کے باعث زخم ہو کر خون آنے لگتا ہے بعض اوقات گردوں کے مقام پر چوٹ لگنے سے بھی خون آتا ہے بعض اوقات بواسیری خون بند ہونے سے بھی گردوں سے خون آنے لگتا ہے حیض کا خون بند ہونے پر پیشاب میں خون آنے لگتا ہے نہایت ہی خشک ادویات و اغزیہ کا بکثرت استعمال بھی اخراج خون کا سبب بنتا ہے مشلا” شنگرف اور ازراقی وغیرہ ۔
خون پیشاب آنے کی علامات ۔
اگر گردوں اور مثانہ میں معمولی زخم ہوں تو پیشاب کے ساتھ خون مل کر آتا ہے لیکن اگر زخم بڑے اور گہرے ہوں تو پیشاب سے پہلے خون آتا ہے یا بعد میں زیادہ مقدار میں خون آتا ہے یا بعض اوقات خون زیادہ مقدار میں جمع ہو کر حاجت کا احساس پیدا کرتا ہے جس پر خالص خون ہی اخراج پاتا ہے ۔
خون کہاں سے آ رہا ہے
اگر مثانے سے آئے تو پیشاب میں مل کر آتا ہے ۔
اگر گردوں سے آئے تو خون کے منجمد ٹکڑے پائے جاتے ہیں اور گردوں کے مقام پر درد لازمی ہوتا ہے ۔
خون پیشا ب کا دیسی نسخہ
گل سرخ 24 گرام گل بنفشہ 12 گرام زیرہ سفید 12 گرام کوزہ مصری بقدر ضرورت
ترکیب تیاری ۔
تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر کوزہ مصری بقدر مناسب ڈال کر سنبھال کر رکھیں ۔
ترکیب استعمال ۔
ایک چھوٹا کپ صبح دوپہر شام پیا کریں ۔
فوائد ۔
پیشاب کے راستے خون بند کرنے میں بہت اچھا نسخہ ہے انشاءاللہ آٹھ دن میں مکمل صحت یاب ہوجائیں گے ۔
پرہیز ۔
گوشت ،گرم مصالحہ جات سرخ مرچ وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے ۔
Post a Comment
0 Comments