General Diseases
قد بڑھانے کا، مجرب المجرب نسخہ(Height Grow)
قد بڑھانے کا، مجرب المجرب نسخہ
آج کل قد بڑھانے کیلئے اس نسخہ کو استعمال کریں انشاءاللہ بہتر پائیں گے چھوٹا قد بعض اوقات
شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہو ا ہو قد بڑھانے کیلئے
چند نسخہ جات پیش کروں گا جن سے میرے اللّہ کے حکم سے ہزار درجہ لوگ مستفیض ہوں گے
نسخہ : تخم سرس 10 گرام، اجوائن دیسی 10 گرام
ترکیب تیاری : پیس کرباریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : چھوٹا چائے والا آدھا چمچ پانی کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں
انشاء فائدہ ہو گا
نسخہ : ساگ میں ادرک شامل کریں اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں
نسخہ : ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے اور مروارید ناسفتہ کو لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں
ملا کر رگڑیں بہت مجرب نسخہ ہے
مقدار خوراک : صبح و شام دو یا چار رتی استعمال کریں ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا انشاء اللّہ.
Post a Comment
0 Comments