رمضان میں شوگر کیسے کنٹرول کریں؟ (How To Control Diabetes During Ramadan|


رمضان میں شوگر کیسے کنٹرول کریں؟

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ۱۲ سے ۱۵ گھنٹے خالی پیٹ رہنے سے میٹابولزم میں تبدیلیاں ہوتی ہیں جو شوگر کے مریضوں میں صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے ۔ اس لیے اگر آپ شوگر کے مریض ہیں اور روزہ رکھنے کے خواہش مند ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں ضروری معلومات اور احتیاط ضرور معلوم کریں تاکہ آپ کو کسی مسئلے کا سامنہ کرنا پڑے ۔ شوگر کے مریض کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شوگر چیک کرتا رہے تاکہ خون میں شوگر لیول بڑھنے یا کم ہونے کا پتہ رہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے مریض کو اپنی غذا کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

افطار:

کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں میں احتیاط کریں ۔ شوگر کے مریض ہائی کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں یعنی شکر ، شہد، میٹھی چیزیں اور کنڈینس ملک کا کم سے کم استعمال کریں۔ سفید چاول ، آلو اور سفید آٹے کے بجائے کم مٹھاس والے کاربوہائیڈریٹس جیسے براؤن رائس ، بھوسی والے آٹے کی روٹی اور سبزیاں کھائیں۔

زیادہ پانی پئیں:

روزہ کھولتے ہی جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ، میٹھے مشروب اور کیفین والے مشروبات سے گریز کریں۔

قدرتی میٹھا لیں:

شوگر کے مریض کے لیے ضروری ہے کہ وہ میٹھے مشروبات یا ڈیز رٹ کے بجائے پھلوں کا استعمال کرے جس میں قدرتی طور پر شکر موجود ہوتی ہے۔

رات کا کھانا کھاتے ہی نہ سوئیں:

کھانا کھانے کے فوراً بعد نہ سویا جائے کھانے کے ۲ گھنٹے بعد سویا جائے۔

سحری :

سحری میں ہر چیز تھوڑی مقدار میں کھائیں ، میٹھائیوں تلے ہوئے اسنیکس یا ایسے کھانوں سے گریز کریں جس میں نمک یا شکر کی زیادہ مقدار موجود ہو۔ سحری میں متوازن غذا کھائیں جس میں پھل ، سبزیاں اور سلاد شامل کریں اور کھانا تیار کرنے کے لیے بیکنگ اور گرلنگ کا طریقہ اپنائیں ۔ سحری میں کم کاربوہائیڈریٹاور زیادہ پروٹین لیں۔بھوسی والے آٹے کی روٹی ، کم شکر والے سیریلز ، پھلیاں اور دالیں کھائیں۔ سحری میں انڈہ یا دال کھائیں جو دن میں توانائی کو بحال رکھے گا۔ سارے دن توانارہنے کے لیے آپ کی غذا میں پروٹین ، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹس کا شامل ہونا ضروری ہے۔
شوگر کے مریضوں کو روزہ رکھنے کے لیے ان تمام باتوں کا اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کا ذہن میں رکھنا نہایت ضروری ہے ۔ ساتھ میں یہ بات بھی ذہن میں رکھی جائے کہ ہمارے دین نے مجبوری کی صورت میں اس کے لیے گنجائش بھی رکھی ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنے لئے اچھی غذا کا انتخاب کریں تاکہ آپ کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنہ نہ کرنا پڑے اور آپ تمام عبادات صحیح طور پر کر سکیں ۔


Post a Comment

0 Comments