stomach
اکسیر معدہ، چورن، پھکی
اس بارے میں پڑھئے : قبض کی وجوہات
اکسیر معدہ، چورن، پھکی
بہت سے نسخے بنائے استعمال کیے لیکن جو خوبی اور افادیت اس نسخہ میں دیکھی وہ اور کسی میں نہیں ملی ہونگے ہزار تریاق معدہ لیکن میں اپنے تجربہ کی بات کر رہا ہوں تبخیر معدہ، تیزابیت، جلن، بد ہضمی، بے چینی، گھبراہٹ میں بے حد مفید ہے
زنجبیل 50 گرام، اجوائن دیسی 50 گرام، کلونجی 50 گرام، نمک سیاہ 50 گرام، پوست ہرڑ سبز 40 گرام، سنامکی 40 گرام، سونف 40 گرام، فلفل سیاہ 30 گرام، زیرہ سفید 30 گرام، تیز پات 30 گرام، کشنیز 30 گرام، طباشیر 20 گرام، گندھک آملہ سار 20 گرام، خردل 20 گرام، پوست بیخ مدار20 گرام، مصطگی رومی 10 گرام، ست لیموں 10 گرام، انار دانہ 10 گرام، الائچی خورد 10 گرام، ست پودینہ 5 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور آخر میں ست پودینہ پیس کر خوب اچھی طرح مکس کے کے کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : ایک سے دو گرام کھانے کے 30 منٹ بعد پانی کیساتھ کھایا کریں۔۔۔
نوٹ: کسی بھی نسخے کے اجزاء آپ کسی بھی پنساری کے دکان سے باآسانی حاصل کر سکتے ہو
Post a Comment
0 Comments